ایران

تیس دسمبر عاشورائی بصیرت کا جلوہ

Iranians made history on Dey 9تہران کی مرکزی نماز جمعہ آيت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتےہوئے نو دی ماہ مطابق تیس دسمبر کو عاشورائي بصیرت کی جلوہ گاہ قراردیا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ دوہزار نو میں اسلامی ایران کے عوام کے جذبات مجروح ہوئےتھے اور انہوں نے نو دی ماہ مطابق تیس دسمبر کو عظیم مظاہرے کرکے یزیدیوں سے نفرت کا اعلان کیا۔ خطیب جمعہ تہران نے دوہزار نو میں دسویں صدارتی انتخابات کے بعد پیش آنے والے واقعات کی وضاحت کرتےہوئے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے فتنہ انگيز عناصر کی بھرپور حمایت کی اور پہلے ہی دن سے صاف ظاہر ہوگيا تھا کہ فتنہ انگيز عناصر اسلامی انقلاب کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ آیت اللہ سید احمدخاتمی نے کہا کہ ایران کے دسویں صدارتی انتخابات میں بدعنوانی کا الزام فتنہ انگيز عناصر سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے لگایا تھا۔ خطیب جمعہ تہران نے چند دنوں میں ہونے والے پارلیمنٹ کے انتخابات اور ان کے لئے کاغذات نامزدگي جمع کرانے کے عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی برکت سے عوام خود اپنے حکام کا انتخاب کرتےہیں اور اپنی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ایران کے انتخابات کو کم اہمیت ظاہر کرنے کی دشمن کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ دشمن کی یہ کوششیں ایران کے حقائق کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔ خطیب جمعہ تہران نے علاقے میں عوامی تحریکوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ تحریکیں پوری طرح اسلامی ہیں۔ انہوں نے ان تحریکوں کےبارے میں امریکیوں کے تجزیوں اور تبصروں کو نہایت سطحی اور بے بنیاد قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی علت یہ ہےکہ امریکی سامراج کو اسلامی تحریکوں کی توقع ہی نہیں تھی۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ نیا مشرق وسطی وجود میں آرہا ہے جس کی بنیاد اسلامی ہوگي۔ انہوں نے انقلابی قوموں کو حتمی کامیابی کی بشارت دیتےہوئے کہا کہ تیونس میں انتخابات اور اسلامی پارٹیوں کی کامیابی سے صاف ظاہرہے عوام دل و جان سے اسلام کے پیرو اور خواہاں ہیں۔ قابل ذکرہے تہران میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے نو دی ماہ کی یاد میں بڑا جلوس نکالا۔ جلوس میں بڑے بڑے بینر دیکھے جاسکتے تھے جن پر لبیک یا خامنہ ای لکھا ہوا تھا۔ مظاہرین نے امریکہ برطانیہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے

متعلقہ مضامین

Back to top button