ایران

امریکہ اسرائیل حقائق نہیں بدل سکتے , آیت اللہ العظمی خامنہ ای

shiitenews_Leader_shuns_fueling_internal_disputesرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے نمونۂ عمل بننے کے خلاف پروپگينڈا کرتےرہیں لیکن وہ موجودہ حقائق کو بدل نہیں سکتے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے آج سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے خطاب میں علاقے کے حالات کو علاقے اور دنیا کی تاریخ میں نیا باب اور بے نظیر قرار دیتےہوئے کہا کہ ان تحریکوں میں وہ لوگ حصہ لے رہے ہیں جو حقیقی معنوں میں توحید اور خدا پرستی کے مکتب کے پیرو ہیں۔ آپ نے فرمایا ان حالات سے علاقے اور دنیا کی تاریخ میں ایک باب کھلا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نمونۂ عمل بننے سے امریکہ اور صیہونیوں کے خوف وہراس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ علاقے میں تحریک کی جو دوسری لہر پیدا ہوئي ہے وہ علاقے کے ملکوں سے آگے تک جائے گي اور یقینا ایسا ہو کر رہے گا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں جو کہ تین شعبان کو حضرت سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے انجام پائي، فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی حقیقی پاسداری کرنا یہ ہے کہ طے شدہ اعلی اہداف کی طرف اسلامی نظام کی انقلابی اور پرامید تیز حرکت کو جاری رکھنا ہے۔
آپ نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی تحریک کو آگے بڑھانے کے لئے نہایت اہم اور ضروری امر یہ ہے کہ اختلافات اور شوروغل کرنے سے پرہیز کیا جائے۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ سپاہ پاسداران کو امید، ہمت اور آگے بڑھنے کی کوششوں کی حمایت کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button