ایران
پانچ جمع ایک گروپ دوسروں کے دباؤ میں نہ آئے

صدر مملکت جناب احمدی نژاد نے پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ایران کے گذشتہ ادوار کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مقابل فریق انصاف قانون اور احترام کے اصول کی پاسداری کرے تو آئندہ کے مذاکرات میں کسی نتیجے کی توقع کی جاسکے گی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صہیونی لابی ، بعض استکباری قوتیں اور یورپ میں کچھ تسلط پسند حکومتيں نہيں چاہتيں کہ مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوں پانچ جمع ایک گروپ کے ملکوں کو نصیحت کی کہ وہ ان قوتوں کے دباؤ میں نہ آئيں ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام منطق انصاف اور احترام و محبت پر یقین رکھتے ہيں اور دنیا کو یہ جان لینا چاہئے کہ ایران کے عوام منہ زور طاقتوں کی منہ زوریوں کے مقابلے میں پوری قوت کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہيں ۔