ترکی کے صدر اور عمان کے سلطان سے صدر احمدی نژاد کی گفتگو

14 جنوری, 2011 10:36

ahmdi_nijaadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ علاقے کے ملکوں کے مابین تعاون میں توسیع علاقے کی اقوام اور عالم اسلام کے نفع ميں ہے
ڈاکٹر احمدی نژاد نے ترکی کے صدر عبداللہ گل اورعمان کے سلطان قابوس سے الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل  پربات چیت کی ۔ صدر احمدی نژاد نے ان ٹیلی فونی مکالموں میں علاقے کے ملکوں کے باہمی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ علاقے کے ملکوں کے حکام کے درمیان مسلسل صلاح و مشوروں اور باہمی تعاون کی سطح کو زیادہ سے زیادہ اوپر لے جانے سے علاقے کی سلامتی اور استحکام کو تقویت ملے گی ۔ ترکی کے صدر اور عمان کے سلطان قابوس نےبھی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

4:03 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔