ایران

قم ایران کی آبرو ہے، رہبر انقلاب اسلامی

leader-ali-khameniaiرہبر انقلاب اسلامی نے مقدس شہر قم کو اسلامی جمہوریہ ایران کی آبرو قرار دیا ہے۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صوبۂ قم کے مختلف شعبوں کے حکام سے ملاقات میں، قم کی خدمت کو ایران کی خدمت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مقدس شہر قم اسلامی جمہوریہ ایران کی آبرو ہے کیونکہ یہ شہر انقلاب اور علما کا گڑھ اور سب سے بڑے حوزہ علمیہ اور ممتاز علمی و دینی شخصیات کا مرکز ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے حالیہ دنوں میں قم کے خلاف غیرملکی ذرائع ابلاغ کے وسیع پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے اس شہر کی اہمیت کا عکاس قرار دیا اور فرمایا کہ گزشتہ تیس برسوں کے دوران نظام کے دشمنوں کے تشہیراتی پروگراموں میں اسلام اور انقلاب کی نشانیوں خاص طور پر قم شہر کو کمزور اور ان کی توہین کرنا شامل رہا ہے۔
آپ نے مزید فرمایا کہ اس منصوبہ بندی میں قم کے عوام کی سوچ اور جذبات و احساسات پر اثرانداز ہونا شامل ہے اور اس سے مقابلے کا واحد راستہ قم کے عوام کی خدمت اور ان کی زندگی کی مشکلات کو ختم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ البتہ قم کے عوام نے حالیہ دنوں میں بھرپور طریقے سے اپنی موجودگي کا اظہار کر کے دشمن کے سازشوں اور پروپیگنڈے کا دندان شکن جواب دیا ہے اور اپنے دلوں میں ایمان کی گہرائی اور بیداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اسی طرح قم کے عوام کی دینداری، علما کے ساتھ رابطے، حوزہ علمیہ کی موجودگي اور اس شہر کے علما اور عوام کی جدوجہد کے ماضی کی بنا پر ظالم شاہی حکومت کے دور میں قم کے ساتھ دشمنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد قم شہر پر خاص توجہ دی گئي لیکن حق اور انصاف یہ ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران قم کی ترقی میں زیادہ تیزی آئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button