ایران

کائنات عالم میں حضرت امام علی رضاعلیہ السلام کی ولادت با سعادت کا جشن

Imam_Raza_ASدنیا بھر میں فرزند پیغمبر اکرم (ص)اور امامت کے آٹھویں آفتاب حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے جشن منائے جا رہے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر بشمول ایران،عراق،لبنان،شام،افغانستان،پاکستان،انڈیا،سعودی عربیہ،یمن،کویت،مصر،اردن،ترکی اور امریکا سمیت یورپ اور افریقائی ممالک میں امامت کے آٹھویں آفتاب حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے میلاد،محافل اور دیگر مذہبی اجتماعات کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش وخروش سے کیا جا رہاہے۔
یہ بات واضح رہے کہ فرزند پیغمبر اکرم(ص)،علی(ع)و فرزند فاطمہ (س)،حضرت امام علی رضا علیہ السلام کو حرم مقدس ایران کے شہر مشہد مقدس میں واقع ہے جہاں گذشتہ شب سے ہی دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان ولایت جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور مذہبی اجتماعات میں شریک ہو کر محافل میلاد اور دیگر مذہبی اجتماعات میں عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔
دوسری جانب فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر آج پورا اسلامی جمہوریہ ایران سراپا جشن ونور ہے ۔ پورے ایران میں چراغانی اور سجاوٹ کی گئی ہے خاص طورپر مشہد مقدس اور قم شہروں کو بہت ہی خوبصورت اندازمیں سجایا گیا ہے ۔اس موقع پر مشہد مقدس میں جہاں امام علی رضاعلیہ السلام کا روضہ منور واقع ہے عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت کا امڈتا ہوا سیلاب ہے جو امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر ان کے حرم میں حاضری دے کر اس امام ھمام کے حضور ہدیہ تبریک پیش کررہا ہے
مشہد مقدس میں آپ کا حرم مطہر ایران کے مومن عوام کا کعبہ مراد ہے اورہرسال دسیوں لاکھ کی تعداد میں اہل بیت اطہار کے چاہنے والے ایران اوردنیا کے گوشہ وکنار سے اس مقدس بارگاہ کی زیارت کے لئے مشہد آتے ہیں ۔ امام رضاعلیہ السلام کا جشن ولادت آپ کی ہمشیرہ گرامی حضرت فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت یعنی یکم ذی القعدہ سے ہی شروع ہوجاتا ہے اور اس عرصہ کوایران میں عشرہ کرامت کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ عشرہ کرامت کے دوران پورے ایران میں طرح طرح کے سیمینار اور جلسے ہوتے ہیں جس میں امام رضاعلیہ السلام اور ان کی ہمشیرہ گرامی کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے ۔ آج حضرت امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر جہاں مشہد مقدس میں آپ کا روضہ اطہر مرجع خلائق بناہوا ہے وہیں قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا اوراسی طرح شیراز میں آپ کے بھائی احمدبن موسی شاہچراغ علیہ السلام کا روضہ بھی عاشقان اہلبیت علیھم السلام سے چھلک رہا ہے اور لوگ اس پرمسرت موقع پر جشن وشادمانی کا اظہار کررہے ہیں ۔ خاص طورپر آج قم میں لوگوں کا ایک جم غفیر ہے جو اس مبارک موقع پر رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے وہاں پہنچنے پر غیر معمولی جشن و سرور اورجوش و ولولہ کا اظہار کررہا ہے
پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ امام رضاعلیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مختلف شہروں میں جشن میلاد کا اہمتام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button