ایران

ایران: عراق کی غیر مستحکم صورتحال سے مغرب کو فائدہ پہنچ رہاہے

Leader-Malkiاسلامی انقلاب کے سربراہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ طاقتوں کا سیاسی فائدہ ہے کہ عراق میں عدم استحکام رہے نسبتاً اس کے کہ عراق مستحکم ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے انقلاب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عراق میں موجودہ عدم  استحکامیت کی وجہ بیرونی طاقتوں کا دباؤ ہے جو کہ عراق کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد کہا کہ اتحادی حکومت کے بننے میں اور عراق میں امن کی بحالی دو اہم باتیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ عراقی سیاسی جماعتوں نے کوئی ایسی کوشش نہیں کی کہ اتحادی حکومت جلد از جلد قائم کی جائے،ان کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کا جلد بننا خود عراقی عوام کے مفاد میں ہے۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ عراقی قوم ایک ہوشیار قوم ہے اور یہ ممکن نہیں کہ کوئی اور قوم اس پر قابض ہو جائے ،اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ اب وقت قریب ہے کہ امریکا عراق پر اپنا قبضہ ہٹا لے گا ،اور جنگ کا دور ختم ہو جائے گا۔
عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے کہاکہ جمہوری اسلامی ایران سے عراق کے تعلقات مستحکم اور دوستانہ ہیں ،اس موقع پر انہوںنے عراق ایران تعاون پر مزید زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button