ایران

وھابی صھیونی منصوبہ پر عمل کرتے ہیں. آیت‌الله مکارم شیرازی

Ayatollah-Makarem-Shiraziآیت ‌الله مکارم شیرازی اس بیان کے ساتھ کہ وھابیوں نے صرف اپنا نام مسلمان رکھا ہے لیکن عمل میں صھیونی کے پروگرام کو اجرا کرتے ہیں کہا  ھم تمام دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ یہ وہابی لوگ جو کام کر رہے ہیں اس میں ان کا خاص ھدف ہے اور وہ مقصد مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانا ہے ۔
آیت‌ الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے آج صبح قم ایران کے مسجد اعظم میں درس فقہ کے درس خارج میں حوزہ علمیہ قم کے سیکڑوں علماء و  افاضل کے شرکت میں اخلاقی آداب کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : ھر مسلمان دینی بھائی ہونے کی بنا پر ان کی کچھ برادرانہ ذمہ داریاں ہیں اور اس کے تحت وہ برادرانہ حقوق کی طرف توجہ رکھے ۔
انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ تمام مسلمانوں کا ایک دوسرے پر کچھ فرضہ ہیں وضاحت کی : مسلمانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ برادرانہ رویہ رکھنا چاہیئے راستہ میں پائے جانے والے گڑھے اور کویں کی طرف متوجہ کرا دینا چاہئے اور اگر اصل راستہ سے منحرف ہو رہا ہے تو ان کو متنبہ کر دینا چاہیئے ۔
مرجع تقلید نے بیان کیا : مسلمانوں کے اھم فرائض یہ ہے کہ اپنے دینی بھائی کے لئے آئینہ ہو اگر اس میں کوئی عیب پائی جارہی ہے تو اس طرح اس کی طرف توجہ دلائے کہ اس کی آبرو ریزی نہ ہو اس کے لئے ایک امین راھنما ثابت ہو ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button