ایران

مسلمان متحد اور دوست رہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای

aytullah_khameiniرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ امت مسلمہ ایک عظیم اورباصلاحیت مجموعہ ہے اورمسلمان قوموں کوچاہئےکہ وہ چاہےجہاں بھی رہیں ایک دوسرےکےمتحد اور دوست رہیں۔
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج تہران میں گینےبیساؤ کےصدر مالام باسای سانھا سےملاقات میں کہاکہ ایران اسلامی ملکوں کےساتھ تعلقات کے فروغ کاخیرمقدم کرتاہے اوراگرمسلمان قوموں اورحکومتوں کےدرمیان اچھی طرح تعاون پیداہوجائے تودنیاکےتمام مسلمانوں کواس سےفائدہ ہوگا۔
رہبرانقلاب اسلامی نےافریقہ کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتےہوئے فرمایاکہ سامراج کامداخلت پسند ہاتھ،طویل عرصےسے ، افریقہ بالخصوص اس براعظم کےمغربی علاقےکےلئے بہت سےمسائل پیدا کئےہوئےہے لیکن اب قومیں بیدارہوچکی ہیں اورایک دوسرے کےساتھ تعاون کی زمین تلاش کررہی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نےافریقہ اوراس براعظم کےامن وسیکورٹی کی اہمیت اور تعمیروترقی پرتاکید کی ۔
اس موقع پرگینےبیساؤ کےصدر نےکہاکہ میں نےایران میں اپنےقیام کےدوران ایران کی بعض صنعتی اور سائنسی صلاحیتوں اور ترقی کاخود مشاہدہ کیاہے اور انھیں دیکھ کرحیرت زدہ رہ گیاہوں۔
مالام باسای سانھانےمزید کہاکہ ملت ایران کی توانائیاں ، اور حیرت انگیزترقی قوموں کےلئےباعث فخرشمار ہوتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button