شہداۓ زاہدان کی تدفین

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر زاہدان کی جامع مسجد کے سامنے دہشتگردانہ بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کو دفن کردیا گيا ہے ۔واضح رہے کہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع صوبۂ سیستان و بلوچستان کے صوبائي دارالحکومت زاہدان کی جامع مسجد کے سامنے جمعرات کی رات کو دو بم دھماکے ہوۓ تھے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ستائیس افراد شہید جبکہ تقریبا تین سو افراد زخمی ہوۓ ہیں۔








