ایران

سپاہ پاسداران الھی اقدار کی محافظ

 

mahmood_ahmadinejadاسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے سپاہ پاسداران کو تمام الھی اقدار کی حفاظت کا مستحکم محاذ قراردیاہے۔ صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے تین شعبان کو یوم پاسدار کے قریب آنے کے موقع پرسپاہ پاسداران کے اعلی کمانڈروں اور عھدیداروں کی انیسویں کانفرنس سے خطاب میں یوم  پاسدار کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ پاسدار نہ صرف ملت ایران کے اطمئنان و چین کا باعث ہے بلکہ تمام یکتا پرستوں اور حریت اور انصاف پسندوں کے لئے اطمئنان وسکون کا سبب ہے۔ صدرجناب احمدی نژاد نےکہا کہ آج سپاہ پاسداران انسان کی ترقی اور بالندگی نیز ظالموں کے مقابل اور مظلوم کا دفاع کرنےمیں ایک قوم کی خود اعتمادی کا مظہر بن چکی ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں سپاہ پاسداران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی ہمت سے ہی بہت سے میدانوں میں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سپاہ کی ذمہ داری صرف فوجی لحاظ سے انقلاب کی حفاظت کرنا ہی نہیں ہے بلکہ مختلف میدانوں میں انقلاب کے اھداف و مقاصد اور اقدار و ثقافت کی حفاظت کرنا بھی اس انقلابی ادارے کی ذمہ داری ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ سپاہ پاسداران وہ پودا ہےجسے خود امام خمینی رح نے اپنے ہاتھوں سے لگایا تھا اور آج یہ ایک تنومند درخت میں تبدیل ہوچکاہے اور سامراجی طوفانوں سے مقابلہ کرنے کی بھرپور توانائی رکھتاہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button