ایران

اتحاد پہلے سے بھی زیادہ ضروری، رہبرانقلاب اسلامی

Ayatollah-Syed-Ali-Khamenei
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےمسلمانوں کےدرمیان پہلےسےزیادہ اتحاد کی ضرورت پرتاکید کرتےہوئے، اسلامی جمہوریہ ایران کومسلمانوں کی عزت ، اتحاد  اوربیداری کاعلمبردارقراردیا۔آیت اللہ العلظمی خامنہ ای نے پیغمبراسلام حضرت محمدمصطفی(ص)کےیوم بعثت کی مناسبت سےاسلامی جمہوریہ ایران کےحکام ، تہران میں اسلامی ملکوں کےسفیروں اورمختلف طبقوں سےتعلق رکھنےوالےعوام سےملاقات میں عیدمبعث کی مبارکباد دیتےہوئے بعثت کونہایت حساس دور اورسعادت کی سمت انسان کےگامزن ہونےنیزانسان کی فطری اورتاریخی آرزو پوری ہونےکاابتدائی راستہ قراردیا۔رہبرانقلاب اسلامی نےاپنےخطاب کےدوران تاکید فرمائی کہ پیغمبراسلام (ص)کی بعثت اورآئین اسلام، انسانوں کےلئےعدل وانصاف، اورامن وسکون کا پیغامبرہے اوراللہ تعالی کےسچےوعدےکےمطابق وحدانیت کےاس راستےکا انجام اس پرچلنےوالےکےلئےفلاح ونجات اور کامیابی کاضامن ہے۔حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےاسلامی جمہوریہ ایران کومسلمانوں کی عزت واتحاد اوربیداری کاعلمبردارقراردیا اورتاکید فرمائی کہ اکتیس برسوں سےاسلامی نظام کی مخالف سامراجی طاقتیں اس کی مخالفت کررہی ہیں اوران تمام دشمنیوں کےباوجوداسلامی جمہوریہ ایران اللہ کےفضل وکرم سےپہلےسےزیادہ مضبوط اورمستحکم ہوچکاہے۔رہبرانقلاب اسلامی نےسامراجی طاقتوں کےعسکری ہتھیاروں اوران کےبےپناہ اخراجات کوآج کی دنیاکےغم انگیزمسائل میں قراردیا اورفرمایاکہ جب تک عالمی مسائل بڑی طاقتوں کےہاتھ میں رہیں گے اس وقت تک دنیامیں جنگ ، بدامنی  اورناانصافی کا بازارگرم رہےگا۔رہبرانقلاب اسلامی نےگذشتہ برس امریکہ کےچہہ سوارب ڈالرکے فوجی بجٹ کی جانب اشارہ کرتےہوئےتاکید کی کہ یہ جنگی ہتھیار، افغانستان کی مسلمان قوم کی سرکوبی ، ملت عراق پرقبضہ برقرار رکھنےاورمشرق وسطی کوبحرانی بنائےرکھنےکےلئےخبیث صیہونی حکومت کی مدد کےلئے استعمال ہورہے ہيں۔رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعالم اسلام میں روزافزوں اسلامی بیداری اوردنیاکےحالات میں تبدیلی کی جانب اشارہ کرتےہوئےفرمایاکہ سامراجی طاقتوں کےزوال کےآغازکاایک سبب ، مسلمانوں کی اسلامی بیداری ہےجس کی وجہ سےان طاقتوں میں پہلےجیسی توانائی نہيں رہ گئی ہے اورماضي کی نسبت امریکہ کےموجودہ حالات سےاس بات کی تائید ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button