ایران

ایران بھی جوابی کاروائی کرےگا، تہران کے خطیب جمعہ

Tehrans-Friday-Prayersتہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری جہازوں کی تلاشی لۓ جانے کی صورت میں ایران بھی جوابی کارروائی کرے گا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایران مخالف قرارداد انیس سو انتیس کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ ملت ایران کو پیغمبراکرم حضرت محمد مصطفی ص کا پیرو قرار دیا اور اس بات پر تاکید کرتے ہوۓ کہ پیغمبراکرم ص نے مشرکین پر فتح پائي کہا کہ ملت ایران نے بھی اپنے دشمنوں پر فتح حاصل کرلی ہے اور اس نے ہر خطرے اور دھمکی کو موقع میں تبدیل کر دیا ہے ۔ خطیب نماز جمعہ نے ایران مخالف قرار داد کا ایک مقصد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی پر دباؤ کو بتایا اور کہا کہ یہ پابندیاں اس مقدس ادارے کی مقبولیت اور طاقت پر اثر انداز نہیں ہوسکیں گی۔ آیت اللہ خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبوں میں یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے ایران پر لگائي جانے والی یکطرفہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوۓ یورپی یونین سے کہا کہ وہ اپنی تقدیر کا فیصلہ  زوال کے شکار امریکہ کے ہاتھوں میں نہ دے۔ خطیب نماز جمعہ تہران نے لبنان کے ممتاز عالم دین علامہ سید محمد حسین فضل اللہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ علامہ سید محمد حسین فضل اللہ کو اسلامی انقلاب اور رہبر انقلاب اسلامی کا حامی اور استقامت کا روحانی باپ قرار دیتے ہوۓ علامہ فضل اللہ مرحوم کے اہل خانہ ، لبنان کے لوگوں اور اس ملک کی استقامت خصوصا حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو علامہ سید محمد حسین فضل اللہ کی وفات کی تعزیت پیش کی۔ آیت اللہ خاتمی نے بغداد میں کی جانے والی دہشتگردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوۓ ، کہ جن میں دسیوں شیعہ مسلمان شہید ہوۓ ہیں ، تکفیریوں اور وہابیوں کو ان دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث بتایا اور کہا کہ بعض اسلامی حکومتیں ان دہشتگردوں کی حمایت کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button