ایران
رجب الھی رحمت اور ولایت کا مہینہ ہے۔ آیت الله گرگانی
![Aytullah_Alwi_Girgani](images/stories/2010/06/Aytullah_Alwi_Girgani.jpg)
انہوں نے اس با فضیلت مہینہ میں مومنین اور متدینین سے بھرپور فائیدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے تاکید کی : رجب کا مہینہ وہ مہینہ ہے کہ اس میں خداوند عالم اپنے رحمت کا دروازہ اپنے مومنین اور بندوں پر وسیع کر دیتا ہے اور معاشرہ خاص کر مسلمان اس مہینہ سے کامل فائیدہ اٹھائیں ۔
حوزہ علمیہ قم کے اس مشہور استاد نے رجب کے مہینہ کو ولایت کا مہینہ جانا ہے اور بیان کیا : رجب کا مہینہ استغفار اور توبہ کا مہینہ ہے اور اس مہینہ میں لوگ حضرت علی (ع) کے مہمان ہیں سب لوگ اس مہینہ کی قدر جانیں ۔
آیت الله علوی گرگانی نے اسلام میں مقام ولایت فقیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ولی فقیہ کی اطاعت کو امام معصوم (ع) کی اطاعت کی طرح لازم جانا ہے اور وضاحت کی ھم لوگ ولایت فقیہ کی اطاعت کرتے ہیں اس جہت سے کہ ولی خدا اور امام معصوم (ع) کی اطاعت ہوگی اور جس نے بھی ولایت کو قبول کیا خدا کو قبول کیا ہے۔