ایران

حضرت فاطمہ کے فضائل ساری انسانیت کے لئے افتخار

aytullah_khameiniرسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی چہتی بیٹی حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیھا کی ولادت باسعات کی مناسبت سے شعرااور ذاکرین نےرہبرانقلاب اسلامی کی موجود گي میں صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیھا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے  شعراو ذاکرین سے خطاب میں حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہ عالمی منہ زورطاقتیں اور عالمی سطح پرارباب اقتدار وسرمایہ جن کے پنجے کو ملت ایران نے مڑوڑکررکھ دیاہے  آج نئی روشوں اور طریقوں سے دلوں کوایمان سے خالی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جہاد و احساس ذمہ داری سے ان کےاس ہنتھکنڈے کو بے اثر کیا جاسکتاہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے گذشتہ تیس برسوں میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ملت ایران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ اگر ایران کی قوم اپنی اس راہ وروش کو اپناکر ملتوں کے ذخائر لوٹنے کی سامراج کی کوششوں میں رکاوٹ پیدانہ کرتی تو اس کے خلاف سامراج اس قدر شدید دشمنی نہ کرتا۔ رہبرانقلاب اسلامی نے کہا کہ دشمن گمراہ کن اور شہوت انگیزتفریحی پروگرام نیزسیاسی پروپگینڈوں اور فتنوں سے کام لیے رہاہے تاکہ ملت ایران اور اس کے ایمان دینی کا مقابلہ کرسکے ۔ آپ نے فرمایا کہ ایک امر جس سے اسلامی معارف میں استحکام آسکتاہے وہ جان وروح میں  اھل بیت علیھم اسلام کی محبت کو سمونا ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اعلی و ارفع مقام ومنزلت کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ آپ کی ساری زندگي جہاد میں گذری ۔ رہبر انقلاب اسلامی نے آپ کے فضائل وکمالات کو انسانیت اور تاریخ کے لئے قابل افتخار قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button