ایران

بیس فیصد یورینئیم کی پہلی کھیپ سائنسدانوں کے حوالے کر دی گئی ہے۔احمدی نژاد کا انقلاب اسلامی ایران کی اکتیسویں سالگرہ پر خطاب

shiite_ahmedi_nejad

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ بیس فیصد تک افزودہ یورینیم کی پہلی کیھپ سائنس دانوں کے حوالے کردی گئی ہے ۔ صدر احمدی نژاد نے آج اسلامی انقلاب کی اکتیسویں سالگرہ کے موقع پرنکالے گئے عظیم الشان جلوس میں شریک دسیوں لاکھ افراد سے خطاب کے دوران مختلف میدانوںمیں ایران کی کامیابیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ بیس فیصد افزودہ یورینیم کی پہلی کھیپ سائنس دانوں کے حوالے کردی گئی ہے ۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے اسلامی انقلاب کو انسانوں کا نجات دہندہ اورانسانیت کو

 سادت سے ہمکنار کرنےوالا قراردیا اور کہا کہ اسلامی انقلاب ایک زندہ اور جامع تحریک ہے جس کا سرچشمہ مومن اور پاک انسانوں کی جان اورضمیرہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی ابتدا اور اس کی کامیابی سے پہلے ہی معلوم تھا کہ عالمی سامراج اور اقوام عالم کو لوٹنےوالے ممالک قوموں کے تشخص اور ان کے بیدارہونےکے مخالف ہیں اور ہرتحریک کا مقابلہ کریں گے اور اب ملت ایران کے مقابلے میں بھی صف آرا ہیں ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ علاقائی تعاون میں ایرانی قوم کے موثرکردار سے تسلط پسند طاقتیں اچھی طرح واقف ہیں اور وہ ایران کی مخالف ہیں کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ مشرق وسطی پرمسلط ہوکر ساری دنیا پرقبضہ کرلیں اس کےعلاوہ وہ ترقی یافتہ ، خودمختار ایران کو اپنے اہداف کی راہ میں رکاوٹ سمجھتی ہیں۔ صدرڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ مشرقی وسطی کے علاقے کے مسائل میں فلسطین پرغاصبانہ قبضہ ، صہیونی حکومت کا غاصبانہ قیام اور مغربی حکومتوں کی طرف سے اس مجرم اور غیر قانونی حکومت کی حمایت شامل ہے ۔انہوں نے کہا قوموں کو لوٹنے والے ملکوں نے بے بنیاد بہانے اور جھوٹا پروپگینڈا کرکے علاقے پرقبضہ کرنے کی سازش رچی اور اسکے بعد منحوس صہیونی حکومت کو علاقے کی موموں پرمسلط کردیاہے ۔ صدرجناب احمدی نژاد نے اسلامی انقلاب کے اثرات کے نتیجے میں قوموں کی بیداری کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ آج تسلط پسندطاقتیں سیاسی اقتصادی اورسماجی میدانوں میں سخت مشکلات کا شکار ہیں اوروہ بند گلی میں پہنچ چکی ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ آج پورے ایران میں نکالی گئی عظیم الشان ریلیوں میں کروڑوں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے استکباری طاقتوں کومبہوت کرکے رکھ دیا ہے صدرجناب احمدی نژاد نے کہاکہ عوام کی یہ تاریخی شرکت اسلامی نظام اورانقلاب کے لئے ایک اورشاندارریفرنڈم ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button