10رجب المرجب، یوم ولادت امام محمد تقی علیہ سلام

آج دس رجب آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے نویں امام حضرت امام محمد تقی(ع) کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ خاندان عصت و طہارت کی گيارہویں الہی و آفاقی شخصیت اور آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے نویں امام حضرت امام محمد تقی(ع) سنہ ایک سو پنچانویں ہجری قمری میں مدینۂ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور اپنے والد بزرگوار آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کی شہادت کے بعد، مقام ولایت و امامت اور مسلمانوں کی ہدایت و رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالی۔ سخاوت و بردباری جیسی عظیم خصوصیات کی بناء پر آپ(ع) عوام میں بہت زیادہ مقبول تھے اور اسی بناء پر آپ(ع) کو جواد کے لقب سے بھی نوازا گیا۔ آسمان امامت و ولایت کے نویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ اور شیعیان جہان کے نویں امام حضرت امام محمد تقی(ع) اپنی مبارک عمر کے دوران لوگوں کو ہدایت و رہنمائی کرکے گمراہی سے بچاتے اور اسلامی علوم کی تعلیم فرماتے رہے۔آپ (ع) کی مبارک شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے کل رات سے ہی ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن اور خاصطور سے مذہبی و مقدس مقامات پر محافل و مقاصدے کا سلسلہ جاری ہے۔سڑکوں اور خاصطور سے مساجد و امام بارگاہوں کو سجایا گیا ہے اور مقدس شہروں منجملہ مشہد المقدس میں آٹھویں امام(ع) اور قم المقدسہ میں جناب فاطمۂ معصومہ(س) کے میں حرم ہائے مطہر میں زائرین اور خاندان عصمت و طہارت کے متوالوں کا جم غفیر ہے جو آج کے مبارک دن کی مناسبت سے نذرانۂ عقیدت پیش کررہا ہے اور ہر طرف چراغانی کی گئی ہے نیز اہلبیت اطہار(ع) کے عقیدتمند مٹھائیاں تقسیم کرکے ایک دوسرے کو اس تاریخی دن کی مناسبت سے مبارکباد پیش کررہے ہیں۔اسی مناسبت سے شیعہ نیوز کی پوری ٹیم آپ تمام سامعین کی خدمت میں دل کی اتاہ گہرائی سے ہدیۂ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔








