مقالہ جات

کراچی : بینائی سے محروم مولانا علی انوار جعفری بھی سندھ اسمبلی کی نشست پر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوارنامزد

ali anwar mwmشیعت نیوز کی رپورٹنگ ٹیم نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے والے شیعہ امیدواروں سے خصوصی ملاقاتوں اور انٹرویوز کا سلسلہ ترتیب دیاہے ، ہم نے سوچا کہ کیوں نہ ہم اپنے اس کام کا آغاز ایک ایسے شخص سے کریں جو کہ عام انسانوں کی طرح نہیں بلکے ظاہری طور پر محتاج نظر آتا ہے ، لیکن اس آنکھوں سے محروم شخص کے حوصلے اور ارادے آنکھیں رکھنے والے سیاست دانوں سے زیادہ بلند ہیں ۔ہم بات کر رہے ہیں صوبائی سمبلی حلقہ پی ایس102پر مجلس و حدت مسلمین کراچی کی جانب سے نامزدقوت بینائی سے محروم ا میدوار مولانا علی انوار جعفری کی ۔ شیعہ قومیات میں انتہائی فعال، قوت بصارت سے محرومی جن کی کبھی پاؤں کی زنجیر نہیں بنی، ہر احتجاج ہر مظاہرے کی صفِ اول میں پائے جانے والے مولانا علی انورجعفری نے اپنی اجتماعی او ر سماجی زندگی آغاز امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے کیا ، شیعہ ایکشن کمیٹی کے محرکین میں شامل رہے اور آج کل مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن میں سیکریٹری روابط کے عہدے پر فائز ہیں ، نا بینا ہو نے کہ باوجود مولانا علی انور تمام امور زندگی معمول کے مطابق انجام دیتے ہیں ، اور فون پر نمبر بھی بغیر کسی غلطی کے ڈائل کر لیتے ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع ہونے کہ بعد شیعت نیو ز نے مولانا علی انور جعفری سے ایک نشست میں مختصر انٹر ویو کیا جو آپ قارئین کی پیش خدمت ہے ۔

شیعت نیوز: آپنے الیکشن میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد بیان فرمائیں ؟
مولانا علی انور جعفری : بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔۔۔گفتگو کے آغاز میں سب سے پہلے شیعت نیوز کا شکریہ ادا کر تا ہوں کہ آپ نے مجھ جیسے نا چیز کے انٹرویو کی زحمت کی ۔
اب آتے ہیں آپ کے سوال کے جواب کی جانب ۔۔دیکھیں پاکستان میں جاری دہشت گردی اور انتہا پسندی کی موجودگی میں الیکشن منعقد ہو نے جا رہے ہیں ۔ ملت جعفریہ خصوصاً اور ملت پاکستان عموماً مصائب و مشکلات کا شکار ہے ، گذشتہ ادوار میں ملت تشیع کا کوئی خصوصی نقش پاکستانی سیاست میں نظر نہیں آتا ، اس الیکشن میں پہلی بار شیعہ جماعت اپنی دینی و مکتبی شناخت کے ساتھ الیکشن میں وارد ہونے جا رہی ہے ، ہمارا الیکشن میں حصہ لینے کا بنیادی مقصد بھی ملت تشیع اور بانیان پاکستان کی اولادوں کے سیاسی تشخص کی بحالی ہے ۔

شیعت نیوز:الیکشن جیتنے کے بعد آپ کی ترجیحات کیا ہو ں گی ؟
مولانا علی انور جعفری : انشاء اللہ الیکشن میں کامیابی کے بعدسب سے پہلا کام سیاسی اداروں اور حکومت کی معزوریوں کو دور کروں گا ۔کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، رشوت خوری ، دہشت گردی ، بھتہ خوری جیسی بیماریوں کا علاج میری پہلی ترجیح ہو گی۔خدا نے توفیق دی توسفید چھڑی بن کر نابینا افراد کے ساتھ ساتھ چلوں گا۔ اور انہیں مزل تک پہنچائوں گا۔

شیعت نیوز:معاشرے میں موجود خصوصی افراد کے لیئے کیا پلان رکھتے ہیں ؟
مولانا علی انور جعفری : انتہائی افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ہمارے ملک میں خصوصی افراد کو اب وہ سہولتیں اور امکانات دستیاب نہیں جو دیگر مسلم و غیر مسلم ممالک میں فراہم کیئے جاتے ہیں ۔ دنیا بھر میں نا بینا افراد کے انٹر نیٹ کے ذریعے امتحانات لینے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں بینا افراد کو وہ تعلیمی سہولیات اور ماحول فراہم نہیں کیا جا رہا جو ہمارے معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے ، اگر موقع ملا تو نا بینا افراد کے لیئے خصوصی تعلیمی نظام متعارف کر وائیں گے تا کہ وہ نا بینا افراد فقط معاشرے کی امداد اور خیرات پر اکتفاء نہ کریں بلکے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے صاحب روزگار بنیں اور معاشرے میں ایک با عزت اور پر وقار مقام حاصل کر سکیں ۔

شیعت نیوز:قارئیں اور دیگر خصوصی افراد کو آخر میں کیا پیغام دینا چاہیں گے ؟
مولانا علی انور جعفری : شیعت نیوز کے توست سے خصوصی افراد کو یہی پیغام دینا چاہوں گا کہ اپنے مقام کو درک کریں ، خدا نے اگر آ پ کو آنکھ ، کان یہ زبان سے محروم رکھا ہے تو اسے اپنے لیئے معزوری نہ سمجھیں بلکے خدا وند متعال کا امتحان قرار دیں اور معاشرے میں موجود عام افراد کی طرح تمام شعبہ ہائے زندگی میں اپنا منفرد مقام حاصل کریں کیوں کہ خدا وند کریم عادل ہے اور اس کے عدل پر شک کر نا کفر ہے ، اس رب العالمین نے اگر آپ کے جسم میں کسی چیز کی کمی رکھی ہے تو کسی دوسری چیز میں زیادتی رکھ کے اس کمی کوضرور پو را کیا ہو گا ، یہ آب آپ پر منحصر ہی کہ آپ خدا کی عطا کر دہ اس پو شیدہ نعمت کو کس طرح تلاش کر تے ہیں ۔ اس کہ ساتھ ہی میں ان تمام قوت بینائی رکھنے والے اپنے بھائیوں سے کہوں گا کہ خدارا اپنے معاشرے میں موجود معزور افراد کو امداد دے کر دھتکا رہ نہ کریں بلکے معاشرے میں فعال کر دار ادا کر نے میں ان کی مدد اور رہنمائی کیا کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button