مقالہ جات

بحرین ………….تنگ آمد بجنگ آمد۔۔۔کیا انتفاضہ شروع ہوگا۔۔۔؟

1021بحرین میں مسلسل گرفتاریوں اور ٹاچرز میں شہیدوں ہو نے والوں کی بڑہتی ہوئی تعداد سے دنیا کے تقریبا اکثرتجزیہ کاریہ خطرہ پیش کررہے تھے کہ اگر صورت حال ایسی رہی تو فورسز کوسرخ گلاب پھول پیش کرنے والی عوام تشدد کا جواب تشدد سے بھی دے سکتی ہے اور پرامن مظاہرین امن کے دامن کو چھوڑ کر اسلحہ بھی اٹھاسکتے ہیںاور اس وقت جب میں یہ سطور لکھ رہا  ہوں تو بحرین سے زرائع ابلاغ میں آنے والی بعض روپورٹس کے مطابق جوانوں میں اب بے چینی بڑھ رہی ہے اور وہ پرامن پالیسی سے بیزار ہونے لگے ہیں ابناءنیوز نے یورپ ایک نیوز ریڈیو سے جوخبر نشر کی ہے اس کے مطابق بحرینی جوان مسلح مزاحمت کی جانب جاناچاہتے ہیں جوکہ خطے اور خود بحرین دونوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتاہے لیکن تنگ آمد بجنگ آمد، یہ محاورہ اس وقت بحرین میںسو فیصد درست نظر آتا ہے آئے دن کی گرفتاریاں اور عزت نفس کو مجروح کرنا ،گھر گھر تلاشی اور چادر و چاردیواری کی پامالی کے علاوہ گرفتار شدن گان میں سے اب تک کسی شخص کی بھی زندہ واپسی نہیں ہوئی تو دوسری جانب احتجاج کے جرم میں سینکڑوں افراد کو نوکریوں سے نکال دیا گیا کوئی دن ایسا نہیں گذرتا کہ جس دن کسی کو گرفتارنہ کیا گیا ہویا پھر کوئی ٹاچرشدہ لاش موصول نہ ہوئی ہوایسے میں عوام کے صبر کا پیمانہ اگر لبریز ہوجاتا ہے تو کسی تعجب کی بات نہیں ۔
دنیا جانتی ہے کہ بحرینی عوام کی قیادت آیة اللہ عیسیٰ قاسم ایک بے نظیر شخصیت ہیںوہ ایک باتقویٰ عالم دین ،منجھے ہوئے سیاستدان،اور ایک ماہر انقلابی لیڈر ہیں انہوں نے شروع سے ہی عوام کو پرامن احتجاج کی ہدایت کی ہے اور بار بار اس بات کی بھی تاکید کہ ہے کہ پرائیوٹ اور حکومتی املاک کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے ۔
لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ انہیںجوانوں کی بات مانی پڑیگی جو انتفاضے کا آغاز کرنا چاہتے ہیں ،آیة اللہ عیسیٰ قاسم سمیت تمام ان سات سیاسی پارٹیوں کے رہنماﺅں کے لئے اب شاید گنجائش نہیں رہی کہ وہ عوام سے اس بات کی خواہش کریں کہ وہ گولی کے جواب میں سرخ گلاب پیش کریں ،تھپڑ کے جواب میں ان کو دعادیں کیونکہ اب بات بہت آگے نکل چکی ہے اور عوام مجبوراپنے دفاع کے لئے ہر ممکنہ راستے کو اپنائے گی ۔
بحرینی عوام کے سامنے فلسطینی ماڈل وہ ماڈل ہوسکتا ہے جس کو وہ اپنے انتفاضے میں اپنائیں جہاں ٹینک کے مقابلے میں پتھر اور عزم و ارداہ ہوتا ہے اور حالات کی مزیدخرابی کی شکل میں بحرینی جوان کربلائی انتفاضے کو بھی اپنا سکتے ہیں ایسے میں پھر آل خلیفہ اور آلسعود کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے لگائی گئی یہ آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button