مقالہ جات

آیت الله سیستانی کی شخصیت پرحمله تمام مراجع اور دنیاے تشیع پرحملہ ہے۔آیت اللہ مکارم شیرازی

mukarem-300x200

آیت الله سیستانی کی شخصیت پرحمله تمام مراجع اور دنیاے تشیع پرحملہ ہےاور جب بھی معاشرے میں بے قانونی حاکم ہوجائے آتش فتنه خاموش نہی ہوسکتی رسا نیوزایجنسی – حضرت آیت الله مكارم شیرازی نے امام جمعه شهر ریاض کےتوسط حضرت آیت‌الله سیستانی کی توھین پر شدید اعتراض کرتےہوئے کہا: اپ بدون شک شیعوں کےمعروف مراجع میں سے ہیں اپ کی توھین جهان تشیع کے تمام مراجع اور نظام جمهوری اسلامی کی توھین ہے .

 

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے اج اپنے درس خارج فقه میں امام جمعه شهر ریاض کےتوسط  حضرت آیت‌الله سیستانی کی توھین پر شدید اعتراض کرتےہوئے کہا: اپ بدون شک شیعوں کےمعروف مراجع میں سے ہیں اپ کی توھین جهان تشیع کے تمام مراجع اور نظام جمهوری اسلامی کی توھین ہے .

انہوں نے واضح طور پرکہا : ھم اپ کو کفر اوراس جیسی باتوں سے متھم کرسکتے ہیں اسس وقت نتیجہ کیا ہوگا ؟ جب کہ دشمن کمین کئےاورگھات لگائے بیٹھا ہے کہ دنیاے اسلام کے خلاف سازش کرسکےکیا مناسب ہے کہ ھم دشمن سے غافل اس طرح کی باتوں کےذریعہ فتنہ کی اگ بھڑکائیں.

اس مرجع تقلید نے اهل سنت کی معروف کتابوں سے روایات نقل کرتے ہوئے کہا : اهل سنت کی معروف کتابوں میں متعدد روایات موجود ہیں کہ وہ لوگ جو قبلہ کی جانب نماز پڑھتے ہیں انھیں کافر کہنے کا کسی کو حق نہی ہے چہ جائی کہ ایک عالم کو کافر کہا جائے ، ھم سنا کہ شیخ الازهر نے بھی امام جمعه ریاض کے اس اقدام پر اعتراض کیا ہے اور یقینا الازهریونیورسٹی کے علماء ان کی بہ نسبت زیادہ پڑھے لکھے ہیں افسوس کہ وھابی علماء کی علمی سطح بہت کم ہے ، مصر کے بزرگ علماء اس وھابی عالم دین کی باتوں کو غلط جانتے ہیں .

انہوں نے ان لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا : کیا اپ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ اس طرح کے اتھامات سے جهان تشیع کی عظمت کم ہوجائے گی.

اس مرجع تقلید نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں قم کے ھزاروں لوگوں کی رهبر انقلاب حضرت ایہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : معظم له  نے اس ملاقات میں اھم باتوں کی جانب اشارہ کیا اوراپ نے اپنی تقریرکے ایک حصے تاکید کی کہ خودسرنہ ہوں بلکہ سبھی قانون کی حرمت کو باقی رکھیں اوراس پر پابند رہیں .

حضرت آیت الله مكارم شیرازی نے مزید کہا :اگر معاشرے میں بے قانونی حاکم ہوجائے تو معاشرہ میں ھرج ومرج پیش ائے گا اوروہ فتنہ جو شعلہ ور ہوچکا ہے ھرگز خاموش نہی ہوگا .

انہوں تاکید کی : قرآن مجید نے سورة مائده کی آیة 8  میں فرمایا کہ حتی اگر کسی سے دشمنی رکھتے ہوتو وہاں پر بھی  قانون و عدالت کی مراعات کرو یہ نہ کہو کہ وہ چونکہ دشمن ہے بے قانونی اوربے عدالتی اس کے لئے روا ہے اگر چاھتے ہیں کہ عدالت اجراء  کی جائے توسب قانون کا احترام کریں .

انہوں نے مزید کہا : بحمدالله مملکت میں عدالت اورقانون کے ذمہ دار موجود ہیں اورمعاملات کی اس طرح رسید گی کی جائے .

حوزه علمیه قم میں درس خارج فقه کےاس مدرس نے حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام سے منقولہ روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جنگ صفین میں معاویه کے لشکرنے حضرت امیرعلیہ السلام اوران کے یاوروں پر پر پانی بند کردیا  مگر حضرت علیہ السلام کے یاوروں نے پانی پر اپنا قبضہ کرلیا تو بعض نے کہا کہ اپ بھی پانی بند کردیں توحضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام  نے فرمایا : نہ میں یہ غیرقانونی کام جو اسلام کے قوانین کے خلاف ہے ھرگزنہی کروں گا اس طرح کی باتیں ھمارے لئے نمونہ ہیں  .

حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے اظهار کیا : اس کے علاوہ داخلی دشمنوں کو بہانہ اوربیرونی دشمنوں کے لئے الہ اکر بن جائیں گے انشاءالله سبھی مذکورہ نکات کی کہ جس پر رھبر معظم حضرت ایہ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تاکید کی ہے رعایت کریں گے .

متعلقہ مضامین

Back to top button