انتقال کی خبر درست نہیں، دفتر آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی
شیعیت نیوز : دفتر آیت اللہ العظمیٰ شیخ حسین وحید خراسانی نے ان کے انتقال سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا ہے۔
دفتر کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی کا علاج بدستور جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ العظمی وحید خراسانی تہران کے اسپتال میں داخل، طبیعت تسلی بخش
انتقال سے متعلق شائع شدہ اطلاع کی دفتر کے ارکان سے رابطے کے بعد تردید کی گئی۔
دفتر نے مومنین سے اس مرجع عالی قدر کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔







