سعودی رجیم پالیسیوں میں اصلاح کرے ورنہ ہر جگہ سے مدد کی بھیک مانگنی پڑے گی، ایرانی رکن پارلیمنٹ

07 اگست, 2026 14:33

شیعیت نیوز : ایرانی رکن پارلیمنٹ ابراہیم رضائی نے یزیدی سعودی رجیم کو خبردار کیا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے ساتھ کاغذی معاہدے انہیں سیکیورٹی فراہم نہیں کریں گے، جس طرح برسوں امریکیوں کی یک طرفہ پرورش سے انہیں سیکیورٹی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی پالیسیاں اصلاح کرنی چاہئیں تاکہ دوسروں سے سیکیورٹی کی بھیک مانگنے کی ضرورت نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی حملوں میں سعودی رجیم کے نقصانات چھپانے کے خفیہ احکامات

رضائی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر اردوغان کے درمیان سہ فریقی اجلاس ہونے والا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹیرین نے واضح کیا کہ یزیدی سعودی رجیم کی امریکی وابستگی اور علاقائی مہم جوئی اسے مزید تنہا کر رہی ہے، اور حقیقی سیکیورٹی علاقائی حقائق کو تسلیم کرنے اور مقاومتی قوتوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی میں ہے۔

3:30 شام اگست 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔