ایران کی شدید مذمت: اسلام آباد شیعہ مسجد میں دھماکہ انسانی اقدار پر حملہ ہے

06 فروری, 2026 14:20

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں مسجد حضرت خدیجۃ الکبریٰ (امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ) ترلائی میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس سانحے میں کئی نمازی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ایران اس وحشیانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اسے انسانی اقدار اور مذہبی آزادیوں پر حملہ قرار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی گھٹیا بے حسی: ترلائی دھماکے کی اپڈیٹس ڈیلیٹ کروا دی گئیں، بسنت کی کوریج جاری

انہوں نے شہدا کے خاندانوں سے گہری تعزیت اور دکھ میں شریک ہونے کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ایران نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔

اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد شفا دے۔

9:48 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔