ٹرمپ کا جھوٹ بے نقاب: کل کہا جوہری پروگرام تباہ ہو گیا، آج مطالبہ کر رہا ہے بند کرو!
شیعیت نیوز : ٹرمپ کا دوہرا معیار ایک بار پھر بے نقاب: کل کہتے تھے ایران کا جوہری پروگرام تباہ ہو چکا، آج مطالبہ کر رہے ہیں کہ جوہری پروگرام بند کرو!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں ایرانی حکام کو دو مطالبات پیش کیے:
- مظاہرین کے قتلِ عام کو فوراً روکو
- جوہری پروگرام سے مکمل دستبرداری اختیار کرو اور اسے بند کر دو!
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خود چند ماہ قبل دعویٰ کر چکے تھے کہ "ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے” اور "ایران کے پاس اب کوئی قابلِ ذکر جوہری صلاحیت نہیں رہی”۔ آج وہی شخص مطالبہ کر رہا ہے کہ ایران جوہری پروگرام بند کر دے — یہ دوہرا معیار اور منافقت کی واضح مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کا آپریشن پلان ہمارے ہاتھ لگ گیا ہے، علی شمخانی
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیانات میں کوئی سنجیدگی نہیں، یہ محض داخلی سیاسی دباؤ اور الیکشن کے تناظر میں ایران مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش ہے۔ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں جاری رکھا جائے گا۔







