دشمن کا آپریشن پلان ہمارے ہاتھ لگ گیا ہے، علی شمخانی
شیعیت نیوز : شمخانی کا سخت اور واضح پیغام: دشمن کا آپریشن پلان ہمارے ہاتھ لگ گیا، اسے ابتدا میں ہی ناکام بنا دیا
ایرانی دفاعی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے اور سابق سیکریٹری قومی سلامتی کونسل علی شمخانی نے المیادین چینل کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ایران کی جنگی حکمت عملی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران نے دشمن کے آپریشن کے منصوبے کو دریافت کر کے اس پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور اسے ابتدا ہی میں ناکام بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ولایت فقیہ دنیا کے بہترین نظام حکمرانی کا نمونہ ہے، آیت اللہ رجبی
انٹرویو کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
- ہمارا پیغام بالکل واضح ہے: دشمن کی جانب سے ہر وہ اقدام جو دشمنانہ نیت کا مظہر ہو، اس کا متناسب، مؤثر اور بازدار جواب دیا جائے گا۔ اس جواب میں صہیونی وجود کی گہرائی تک ہدفی ضربات بھی شامل ہوں گی۔
- ہم محاذِ تصادم کی جغرافیائی حدود کو صرف سمندر تک محدود نہیں سمجھتے اور خود کو زیادہ وسیع اور جدید منظرناموں کے لیے تیار کر رکھا ہے۔ خلیج اور بحیرہ عمان میں فوجی موجودگی میں اضافہ لازمی طور پر برتری کی علامت نہیں؛ یہ خطہ ہمارا گھر ہے اور ہم اس کی جغرافیائی خصوصیات اور صلاحیتوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔
- خطے میں جامع دفاع کے تمام عوامل سے ہم کسی بھی غیر ملکی طاقت سے زیادہ واقف ہیں، اور اسی بنیاد پر ہم نے اپنی دفاعی اور جارحانہ حکمتِ عملی ترتیب دی ہے۔ ہم نے دشمن کے آپریشن کے منصوبے کو دریافت کر لیا ہے اور اس پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اور مناسب وقت پر ان مقامات پر ضرب لگائیں گے جو اس منصوبے کو جڑ سے ختم کر دیں گے۔
- اگر حالات نے تقاضا کیا تو اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مزید بنیادی اور مؤثر آپشنز استعمال کرے گا۔ اس کے نتائج کی براہِ راست ذمہ داری اس فریق پر ہوگی جو یہ گمان کرتا ہے کہ وہ طاقت کے مظاہرے کے ذریعے ایرانی عوام کے عزم کو توڑ سکتا ہے۔
- جنگ کا ناگزیر پھیلاؤ، جس میں خطے کے دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے، آج تمام فریقوں کے لیے مشترکہ تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔







