جج افضل مجوک کے ایران سے متعلق ریمارکس ذاتی رائے، پاکستان کا سرکاری مؤقف نہیں، ترجمان دفترِ خارجہ

29 جنوری, 2026 21:34

شیعیت نیوز : ایمان مزاری کیس میں جج افضل مجوک کے ایران کو "دہشت گرد ریاست” قرار دینے سے متعلق ریمارکس ان کی ذاتی رائے ہیں، یہ پاکستان کا سرکاری مؤقف نہیں ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ جج صاحب کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہیں اور انہیں پاکستان کی سرکاری پالیسی یا مؤقف سے جوڑنا درست نہیں۔ پاکستان کا ایران کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں اور ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات یا الزامات کی حمایت نہیں کی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، پاکستانی وزارت خارجہ

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا حامی ہے اور تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ سفارتی اور برادرانہ رویہ اپناتا ہے۔

10:05 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top