ایران کے خلاف طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، پاکستانی وزارت خارجہ
شیعیت نیوز : پاکستان نے ایران کے خلاف طاقت کے کسی بھی استعمال کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں طاقت کے استعمال کو مسترد کرتے ہیں اور مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری اور بات چیت کی حمایت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ جنگ کی صورت میں امریکہ کو شکست ہوگی، معروف عرب مبصر
ترجمان نے مزید کہا کہ اسلام آباد نے ایران کے اندرونی استحکام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہشمند ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے گا۔







