ہائیکورٹ بار ملتان کے وفد کی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر سے ملاقات

15 جنوری, 2026 20:39

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ سے ہائیکورٹ بار ملتان کے وفد نے ملاقات کی اور حال ہی میں مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

ملاقات کے موقع پر ہائیکورٹ بار سے تعلق رکھنے والے وکلاء میں چوہدری نعمان احمد ایڈووکیٹ، سید محمد رضا شاہ ایڈووکیٹ، آریز افروز چغتائی ایڈووکیٹ، وسیم اکرم ایڈووکیٹ، چوہدری ارشد ایڈووکیٹ، رانا پھول محمد ایڈووکیٹ، شاہ خان دریشک ایڈووکیٹ، سمیع قریشی ایڈووکیٹ، آکاش احمد جٹ ایڈووکیٹ اور ملک ارسلان ڈوگر ایڈووکیٹ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن سازشوں سے آگاہ ایرانی عوام ہر بحران پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایرانی سفیر

وفد نے ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور مستقبل میں کامیابیوں کے لیے دعا کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باہمی تعاون، سماجی ہم آہنگی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔

2:28 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top