پاکستان ایران فیری سروس کا باضابطہ آغاز، چاہ بہار سے کراچی پہلی فیری پہنچ گئی ٹکٹ انتہائی مناسب

12 دسمبر, 2025 10:36

شیعیت نیوز: پاکستان اور ایران کے درمیان طویل انتظار کے بعد فیری سروس کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان تاجروں، زائرین اور مسافروں کے لیے ایک نیا، سستا اور آسان سمندری راستہ فراہم کر رہا ہے۔

ایرانی بندرگاہ چاہ بہار سے زائرین کو لے کر پاکستان کی بندرگاہ کراچی آنے والی پہلی فیری گزشتہ روز کامیابی سے پہنچ گئی۔ اس پہلی سفر میں تقریباً 200 مسافر سوار تھے اور سفر کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے رہا۔

یہ بھی پڑھیں: منہاج القرآن ویمن لیگ کی جانب سے حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی روح پرور تقریب

فی شخص ٹکٹ کی قیمت تقریباً 70 امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے جو ٹکٹ کی قسم اور سہولیات کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔ یہ سروس خاص طور پر ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے بہت بڑی ریلیف ثابت ہوگی کیونکہ یہ ہوائی سفر سے کئی گنا سستی اور زمینی راستوں سے محفوظ ہے۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات، عمان اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس 2026 کے اوائل میں شروع کر دی جائے گی، جو خطے میں سمندری رابطوں کو مزید مضبوط بنائے گی۔

11:08 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔