اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
ایرانی صدر کا اعلان: اسرائیلی جارحیت کا جواب جاری رہے گا
ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن عوام کی زندگی متاثر نہیں ہونے دیں گے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان

شیعیت نیوز : صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے مہلک جواب کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم ہم اس بات کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔
صدر ایران نے اپنے سماجی رابطے کے صفحے پر تحریر کیا کہ ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا، لیکن غاصب صہیونی ریاست کی جارحیت کا متحد ہو کر جواب دے رہے ہیں، اور یہ جواب جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : دشمن کو اب سکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے، جنرل نائینی
ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایرانی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے عوام اس معرکے میں بے مثال قربانی اور صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن کو تباہ کن جواب دیا جا رہا ہے، لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ عوام کی روزمرہ زندگی معمول کے مطابق جاری رہے۔