اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایران کا "وعدہ صادق 3” آپریشن، صہیونی حکومت پر پھر سے بھرپور حملہ

بیلسٹک میزائل اور ڈرونز سے اسرائیلی فوجی اور حساس مراکز کو نشانہ بنایا گیا

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران نے صہیونی حکومت کے حالیہ وحشیانہ جرائم کے جواب میں ایک بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ اس آپریشن کا نام "وعدہ صادق 3” رکھا گیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں اور خودکار ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ حملہ ایک مربوط مشترکہ آپریشن کی صورت میں کیا گیا، جس کا آغاز "یا علی ابن ابی طالب (ع)” کے فلک شگاف نعروں سے ہوا۔ ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سینکڑوں میزائل اور ڈرونز بیک وقت صہیونی اہداف کی جانب بھیجے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق، اس حملے میں صہیونی حکومت کی جارحیت کا براہِ راست اور بھرپور جواب دیا گیا ہے، جس میں اسرائیلی فوجی اور حساس مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی فوج کی صیہونی حکومت کو سخت وارننگ، فوراً علاقے خالی کریں

ایرانی حکام نے اس آپریشن کو صبر کے اختتام اور ظالم دشمن کے خلاف مزاحمتی قوت کا عملی مظاہرہ قرار دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی سے منسوب ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا گیا:

"یقیناً اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج خبیث صہیونی دشمنوں پر کاری وار کریں گی۔ ایرانی عوام مسلح افواج کے پشت پناہ ہیں۔ اللہ کے اذن سے ایران اسرائیل پر غالب آئے گا۔”

ایرانی ذرائع کے مطابق، یہ حملہ فجر تک مسلسل جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button