ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیل لرز اٹھا، تل ابیب و حیفہ نشانے پر
قیصریہ میں نیتن یاہو کی رہائش گاہ اور الخضیرہ میں بجلی گھر پر ایرانی حملے، صہیونی عوام پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور

شیعیت نیوز : اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد پورے ملک میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
ایرانی میزائلی حملوں کی نئی لہر میں مقبوضہ علاقوں، تل ابیب، عسقلان اور حیفہ کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل حملے تین روز قبل آپریشن "وعدہ صادق ۳” کی شکل میں شروع ہوئے تھے، اور ان حملوں کے دوران تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر اہم علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
عبرانی زبان کے میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایرانی میزائلوں نے حیفہ اور طبریہ کو نشانہ بنایا ہے۔
پورے مقبوضہ علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
صہیونی ٹی وی چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ مقبوضہ جولان کے جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ صہیونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ آگ ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کے دوران لگی ہے۔
یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صہیونی حکومت نے ان حملوں کے نتیجے میں شہروں پر میزائل گرنے کی خبروں کی تردید کی ہے، لیکن ساتھ ہی انفجارات کی تصاویر اور ویڈیوز کی اشاعت پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ایران کے ان تازہ میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں صہیونی آبادکار پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
صہیونی ٹی وی چینل 12 نے ایک اعلیٰ سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنے جوابی حملوں کی شدت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے صہیونی وزیر اعظم کے خاندان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔
صہیونی میڈیا کے مطابق، ایران نے قیساریہ میں واقع قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔
اسی طرح ایرانی فورسز نے الخضیرہ میں واقع ایک بجلی گھر پر بھی حملہ کیا ہے۔
ایران کے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں کے بعد، صہیونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔