اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران کے نیتن یاہو کے رہائشی علاقے سمیت دیگر علاقوں میں مزید حملے

ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کے باعث پورے مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں

شیعیت نیوز : ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے  بعد پورے اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

ایرانی میزائیلی حملوں کی نئی لہر میں مقبوضہ علاقوں،  تل ابیب، عسقلان اور حیفہ کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل حملے 3 روز قبل آپریشن وعدہ صادق3 کی شکل میں شروع ہوئے تھے اور ان حملوں کے دوران تل ابیب، حیفا اور مقبوضہ فلسطین کے دیگر اہم علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مقبوضہ جولان کے جنوبی علاقوں میں وسیع پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔

یہ آگ ایرانی میزائلوں کو روکنے کی کوشش کے دوران لگی ہے۔

ایران کے ان تازہ میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں میں صہیونی آبادکار پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تل ابیب کا ایران کے شدید حملے کا اعتراف، صہیونی آبادکار پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور

یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل جنگ، چین نے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا

ایران نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔

ایران نے صہیونی وزیر اعظم کے خاندان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

ایران نے قیساریہ میں واقع قابض اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے رہائش گاہ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

اسی طرح ایرانی فورسز نے الخضیرہ میں واقع ایک بجلی گھر پر بھی حملہ کیا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایران کے مقبوضہ فلسطین پر میزائل حملوں کے بعد، صہیونی ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ بیت المقدس میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button