اہم ترین خبریںایراندنیا

ایران اسرائیل جنگ، چین نے ایران کی حمایت کا اعلان کردیا

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی

شیعیت نیوز : چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، چین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

چینی وزیرخارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ کیا۔

چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطے میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام آج لاہور میں نابودی اسرائیل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا

چینی وزارت خارجہ کے مطابق وانگ یی نے ایران کو یقین دلایا کہ چین، ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو ناقابلِ قبول سمجھتا ہے اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کے خلاف آواز بلند کرتا رہے گا۔

اس سے قبل چین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی اور کہا کہ ایران کو پرامن جوہری توانائی کے استعمال کا پوراحق حاصل ہے، اسرائیل کشیدگی میں مزید اضافہ روکنے کے لیے اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے۔

چینی وزیر خارجہ نے اسرائیلی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو فوجی کارروائیاں بند کرنے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button