ایران پر حملہ ہوا تو پاکستانی فوج میدان میں اترے گی، پاکستان کا امریکا اور فرانس کو انتباہ
پاکستان کا ایران پر ممکنہ ایٹمی حملے پر دوٹوک مؤقف

شیعیت نیوز : موصولہ اطلاع کے مطابق، پاکستان نے فرانس اور امریکا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ کسی بھی حالت میں اسلامی جمہوریہ ایران پر ایٹمی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پاکستانی حکام نے امریکی اور فرانسیسی نمائندوں کو مطلع کیا ہے کہ اگر کوئی ملک براہِ راست ایران اور اسرائیل کی ممکنہ جنگ میں مداخلت کرے گا، تو پاکستان اپنی افواج کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ میں شامل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں اور ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائیوں پر دنیا بھر میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ پاکستانی موقف نے واضح کر دیا ہے کہ خطے میں کسی بھی یکطرفہ جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا۔