اہم ترین خبریںایراندنیایمن

آئی اے ای اے: ایران کی جوہری تنصیبات محفوظ، صہیونی حملے پر ہنگامی اجلاس طلب

رافائل گروسی کا انتباہ، جوہری مراکز پر حملے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں

شیعیت نیوز : بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے رافائل گروسی کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے:
"ایجنسی کے پاس دستیاب معلومات کی بنیاد پر، فردو کے فیول انریچمنٹ کمپلیکس اور خنداب کا زیر تعمیر ہیوی واٹر ری ایکٹر کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رہے ہیں۔”

ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا:
"گزشتہ روز سے نطنز کی تنصیبات میں بھی کسی نئے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔”

رافائل گروسی نے جمعے کے روز، بورڈ آف گورنرز کے سیزنل اجلاس کے اختتام پر متنبہ کیا تھا کہ جوہری تنصیبات پر حملہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون، اور IAEA کے آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا:
"میں متعدد بار یہ بات دہرا چکا ہوں کہ جوہری تنصیبات کو کسی بھی صورت میں حملے کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے کیونکہ اس سے انسانی جانوں اور ماحول کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ایسے حملے ایٹمی تحفظ، سکیورٹی، معائنہ نظام، اور علاقائی و بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین نتائج لا سکتے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حملے میں تہران کے دو آئل ٹینک نشانہ، صورت حال کنٹرول میں

اعلان کردہ شیڈول کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا بورڈ آف گورنرز آئندہ پیر کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرے گا، جس میں صہیونی حکومت کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر عسکری کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر رضا نجفی نے پہلے ہی اپنے بیان میں واضح کر دیا ہے:
"ہم بورڈ آف گورنرز اور ایجنسی سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس ریاستی دہشتگردی کے اقدام کی غیر مشروط اور سخت الفاظ میں مذمت کریں، صہیونی رژیم کو اس سنگین جرم کے لیے جوابدہ ٹھہرائیں اور فوری اقدامات کریں۔”
انہوں نے مزید کہا:
"ایران کے پرامن جوہری پروگرام پر اس حملے کے جو بھی ممکنہ نتائج سامنے آئیں گے، ان کی ذمہ داری براہِ راست ایجنسی اور اس جرم کے حامیوں پر عائد ہوگی۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button