صہیونی حملے میں تہران کے دو آئل ٹینک نشانہ، صورت حال کنٹرول میں
کن آئل ڈپو میں آگ، جنوبی تہران میں حملے کا نشانہ بننے والا ایندھن ٹینک کم مقدار میں ایندھن پر مشتمل

شیعیت نیوز : چند لمحے قبل تہران کے کن آئل ڈپو میں تیل کی مصنوعات ذخیرہ کرنے والے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی ہے جسے بجھانے اور قابو پانے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح، جنوبی تہران میں ایک ایندھن کے ٹینک کو بھی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی یمنی فوجی سربراہ کو قتل کرنے کی کوشش ناکام
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ صورت حال قابو میں ہے۔ وزارتِ تیل نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان دونوں ٹینکوں میں موجود ایندھن کی مقدار زیادہ نہیں تھی اور حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔
وزارتِ تیل کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق:
"حالیہ جارحیت کے تسلسل میں، شہران کے آئل ڈپو اور جنوبی تہران میں واقع ایک ایندھن کے ذخیرہ کرنے والے ٹینک کو صہیونی رژیم نے نشانہ بنایا۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی اور آپریشنل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، ان دونوں ٹینکوں میں ایندھن کی مقدار زیادہ نہیں تھی اور صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔ مزید معلومات جلد فراہم کی جائیں گی۔”