ایرانی میزائل حملے سے حیفہ میں آگ، اسرائیلی پاور نیٹ ورک تباہ
درست نشانے والے ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیلی انفراسٹرکچر کو مفلوج کر دیا

شیعیت نیوز : ایران کے تازہ ترین بیلسٹک میزائل بیراج کے نتیجے میں حیفہ میں متعدد مقامات پر آگ بھڑکتے دیکھی گئی ہے۔
اسرائیلی حکومت پر ایرانی میزائل حملوں کے ایک نئے دور میں کئی درست نشانے والے ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کی اہم پاور تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ان حملوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں کے وسطی حصوں میں بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک میں شدید خلل واقع ہوا اور حکومت کے اہم انفراسٹرکچر کا بڑا حصہ غیر فعال ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے بڑا حملہ
موجودہ صورت حال کے پیش نظر اسرائیلی ادارے ایمرجنسی موڈ میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش اور مواصلاتی نظام کی معطلی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کا فوری اور مؤثر جواب ہے، جس کا مقصد دشمن کو اس کی جارحیت پر سبق سکھانا ہے۔