اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین
ایران کا ایک بار پھر اسرائیل پر تباہ کن سینکڑوں بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
اصفہان، قم، تبریز اور تہران سے داغے گئے میزائل، صہیونی فوج نے تصدیق کر دی

شیعیت نیوز : صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے ایک بار پھر بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی سمت سیکڑوں مختلف اقسام کے بیلسٹک میزائل داغے گئے۔
اصفہان، قم، تبریز اور تہران سے سینکڑوں میزائل اسرائیل کی جانب رواں دواں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ کے ساتھ اتوار کو مسقط ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دئیے
صہیونی فوج نے ایران کی طرف سے جدید میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند لمحے پہلے ایرانی میزائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
صہیونی فوج نے حالات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے عوام کو تاحکمِ ثانی پناہ گاہوں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔