اہم ترین خبریںایراندنیا
ایران نے برطانوی جاسوس بحری جہاز کو خلیج فارس میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیلی مدد کے مشن پر آئے جنگی جہاز کو ایرانی ڈرونز نے خبردار کر کے پیچھے دھکیل دیا

شیعیت نیوز : برطانیہ کا ایک جاسوس بحری جنگی جہاز، جو اسرائیلی میزائلوں کی ایران کی طرف رہنمائی کے مشن پر تھا، گذشتہ رات شمالی بحرِ ہند میں داخل ہوا۔ تاہم، ایرانی بحریہ کے انٹیلیجنس سسٹمز نے بروقت اس کی شناخت کرلی۔
اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کی بحریہ کے جنگی ڈرونز نے فوری طور پر برطانوی بحری جہاز کو وارننگ جاری کی اور اسے خلیج فارس کی طرف بڑھنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے بڑا حملہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ برطانوی جنگی جہاز اسرائیلی جارحیت میں مدد کے لیے الیکٹرانک اور انٹیلیجنس سپورٹ فراہم کرنے آیا تھا، لیکن ایران کی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔