اہم ترین خبریںایراندنیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ اتوار کو مسقط ہونے والے مذاکرات منسوخ کر دئیے
ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مسقط میں اتوار کو ہونے والے بلواسطہ مذاکرات منسوخ کر دیے گئے

شیعیت نیوز : ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے مسقط میں اتوار کو ایران اور امریکہ کے چھٹے دور کے بلواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہماری بنیادی توجہ دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر مرکوز ہے۔
ڈپلومیسی اور امن کے دشمنوں نے ایرانی قوم پر ایک ظالمانہ جنگ مسلط کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسلاموفوبیا کے اصل ذمہ دار اسرائیل و امریکہ ہیں، خواجہ سعد رفیق
امریکہ نے مذاکرات اور سفارت کاری کے تمام دعووں کے باوجود، ایران کی پرامن ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے سمیت صیہونی حکومت کی جارحیت میں اس کی مدد کی۔
ظاہر ہے کہ جب تک ایرانی قوم کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت ختم نہیں ہوتی امریکہ کے ساتھ بات چیت میں حصہ لینا جو جارح کا سب سے بڑا حامی اور شریک ہے لا حاصل ہے ۔