اہم ترین خبریںایراندنیاروس

اسرائیل کو اپنی بدمعاشی کے نتائج بھگتنا ہونگے، روس اور چین بھی میدان میں اتر آئے

اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مستقل مندوب نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بہت بڑی احمقانہ حرکت کی ہے، نتائج بھگتنا ہونگے

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین اور روس نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل کا ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں۔

چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہو گا۔

کشیدگی میں اضافہ کسی فریق کے حق میں نہیں جاتا، ہم مطالبہ کرتے ہیں اسرائیل خطرات سے بھرے اس فوجی ایکشن کو فوری بند کرے اور مزید کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر تہران پر حملہ ہوا ہے تو اسلام آباد والوں کو بھی فکر کرنی ہوگی، علامہ احمد اقبال

اسرائیل نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنا کر ایک اور ریڈ لائن عبور کر لی، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنا ہو گا۔

اسرائیلی اقدامات خطرناک نتائج کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتے ہیں، ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر اسرائیلی حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

ایران پر اسرائیل کے حملوں کا کوئی جواز نہیں، اشتعال انگیزی کی حمایت نہیں کی جا سکتی، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

روسی ایلچی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جارحانہ اقدامات کو قبول کرنا عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

عالمی برادری اشتعال انگیزی کے ساتھ کھڑی نہیں ہو سکتی، کشیدگی کم کرنے کیلئے روس سفارتی کوششوں کی حمایت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button