اگر تہران پر حملہ ہوا ہے تو اسلام آباد والوں کو بھی فکر کرنی ہوگی، علامہ احمد اقبال
وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کا سکردو ،کچورا میں جمہوری اسلامی ایران کی حمایت میں احتجاجی ریلی سے خطاب

شیعیت نیوز : وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کا سکردو ،کچورا میں جمہوری اسلامی ایران کی حمایت میں احتجاجی ریلی سے خطاب۔
فلسطین کو سب نے تنہا چھوڑ دیا لیکن علیؑ والوں نے ساتھ دیا۔ ایران پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے پاکستان پر حملہ ہے۔
اگر تہران پر حملہ ہوا ہے تو اسلام آباد والوں کو بھی فکر کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر کئے گئے حملے کی تفصیلات جاری کردیں
غاصب صہیونی ریاست اسرائیل ایران کو ایٹمی قوت نہیں دیکھنا چاہتا اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ پاکستان کی ایٹمی قوت کا بھی سب سے بڑا دشمن عالمی سامراج اسرائیل ہے۔
کل خیبر میں یہودیوں نے حضرت علیؑ کو چیلنج کیا تھا اور شکست کھائی آج علیؑ کے بیٹے سید علی خامنہ ای کو چلنچ کیا ہے اور انشااللہ دشمن پھر شکست کھائے گا۔
ایک وار دشمن نے کیا ہے اور ہمارا جواب اب ضربِ حیدری ثابت ہوگا۔