اہم ترین خبریںایران

سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر کئے گئے حملے کی تفصیلات جاری کردیں

سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر میزائل حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فضائی اڈے اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فضائی اڈے اور عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وعدہ صادق تین آپریشن میں اسرائیل کے ان فضائی اڈوں اور عسکری صنعتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کے خلاف مجرمانہ حملوں کا مرکز تھے۔

سپاہ کی جانب سے جاری کردہ دوسرے بیان میں اس آپریشن کی مزید تفصیلات بتائی گئی ہیں۔

جوابی کارروائی میں ان صنعتی مراکز کو بھی، جو میزائل، اسلحہ اور جنگی سازوسامان تیار کرنے میں مصروف تھے اور جنہیں فلسطین اور غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی فوج استعمال کرتی تھی نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر، رپورٹس اور انٹیلیجنس شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ درجنوں بیلسٹک میزائل اپنے ہدف پر کامیابی سے لگے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر اسرائیلی جارحیت، امام جمعہ ممبئی کا مذمتی بیان

صہیونی حکومت کی جانب سے روک تھام کے دعووں کے باوجود، وہ ایران کے میزائل حملوں کی لہر کا مؤثر طور پر مقابلہ نہ کر سکی۔

یہ آپریشن رہبر انقلاب اسلامی و سپہ سالار اعلیٰ حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای کے فرمان اور ایرانی عوام کے مطالبے پر عملدرآمد کی صورت میں انجام پایا۔

ایران کی جانب سے شہداء کے پاکیزہ خون کا ایک جزوی انتقام ہے۔

یہ حملہ تمام ایرانی مسلح افواج اور اداروں کے باہمی تعاون سے بھرپور اور جرات مندانہ انداز میں انجام پایا۔

اس کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی، ہماری ریڈ لائن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button