اہم ترین خبریںایراندنیامقبوضہ فلسطین

ایران پر اسرائیلی جارحیت، امام جمعہ ممبئی کا مذمتی بیان

امام وقتؑ کی عنایتیں شامل حال، ایران سرفراز ہو گا: نمائندہ آیت اللہ سیستانی

شیعیت نیوز : امام جمعہ ممبئی، مدیر جامعۃ الامام امیرالمؤمنین (ع) نجفی ہاؤس، اور ہندوستان میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام و المسلمین سید احمد علی عابدی نے ایران پر ہونے والے صہیونی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا:

"بسم اللہ قاصم الجبارین
ایران پر صہیونی ریاست کے حملے کی خبر سن کر دل کو بہت تکلیف پہنچی۔ خدا دشمنانِ دین و اسلام کو نیست و نابود کرے، اور ان لوگوں کو بھی غارت کرے جو چاہے در پردہ ہوں یا علانیہ، دشمنانِ دین کا ساتھ دے رہے ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ بشیر نجفی کی ایران پر صہیونی حملے کی شدید مذمت

انہوں نے مزید کہا:

"خداوندِ عالم اس مملکتِ محبانِ اہل بیتؑ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے، اور دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنائے۔ ملتِ غیور اور شہید پرور ایران کو مزید حوصلہ عطا کرے تاکہ جم کر دشمنوں کا مقابلہ کر سکیں۔”

سید احمد علی عابدی نے امام وقت (عج) کی غیبی عنایتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا:

"ایران میں اہل بیتؑ کے چاہنے والے بستے ہیں، اور ان کا ایک ذمہ دار امام وقتؑ کی صورت میں موجود ہے جو آج بھی ان کی مدد فرما رہا ہے۔ یہ امام کی عنایتیں ہی ہیں جن سے ایران پھر سے سربلند اور سرفراز ہوگا۔”

انہوں نے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا:

"خدا ایران کو صبر، حوصلہ، اور شجاعت عطا کرے، اور دشمنوں کے سامنے ڈٹ جانے کی توفیق بخشے۔ یقین رکھنا چاہیے کہ فتح و نصرت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اور وہ کبھی اپنے چاہنے والوں کو ذلیل و خوار نہیں ہونے دے گا۔”

نصر من اللہ و فتح قریب

متعلقہ مضامین

Back to top button