اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

آیت اللہ بشیر نجفی کی ایران پر صہیونی حملے کی شدید مذمت

ایرانی عوام کو اتحاد کی دعوت، عالمی برادری سے جارح اسرائیلی اقدامات کے خلاف اقدام کا مطالبہ

شیعیت نیوز : آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر نے ایران پر ہوئے صہیونی حکومت کے وحشیانہ اور غیر قانونی حملے کے خلاف ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

مرکزی دفتر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کا مکمل بیان حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

قرآنِ مجید میں ارشادِ خداوندی ہے:

"وَٱلظَّـٰلِمِینَ أَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا أَلِیمًا”
[سورہ انسان: آیت ۳۱]
ترجمہ: "اور ظالموں کے لیے ہم نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔”

ہم ان حملوں کے اس سلسلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شدید نفرت کا اظہار کرتے ہیں، جن کا ارتکاب فلسطین پر غاصبانہ ٹولے صہیونیوں نے کیا اور جن کا آغاز جمعہ کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے سے ہوا۔ ان حملوں کے نتیجے میں نمایاں عسکری قائدین، جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کا ایک گروہ شہید ہوا، جبکہ متعدد علمی مراکز اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا فیصلہ کن جواب صہیونی دشمن کے لیے پشیمانی کا باعث بنے گا: آیت اللہ اعرافی

بے شک یہ جرائم اس جارح اور خبیث صہیونی ٹولے کے خطے اور اس کی اقوام پر پڑنے والے خطرے کو واضح طور پر ثابت کرتے ہیں۔ لہٰذا ہم ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے عہد و مواثیق کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اور تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اس جارح ٹولے اور اس کے مددگاروں پر دباؤ ڈالے تاکہ اس طرح کے حملوں کا تسلسل روکا جا سکے اور اس کا اعادہ نہ ہو۔

اسی طرح ہم اپنے عزیز ایرانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اور انہیں صفوں میں اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے ہیں۔

ہم خدائے علیم و قدیر سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہداء پر اپنی رحمت نازل فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، زخمیوں کو مکمل شفا عطا فرمائے، اور شہداء و زخمیوں کے اہل خانہ کو صبر و تسلی دے اور اپنی خاص عنایت سے نوازے۔

"وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ”

متعلقہ مضامین

Back to top button