اہم ترین خبریںایران
ٹرمپ کے خط کا جواب ابھی تک نہیں دیا، مناسب چینل کے ذریعے دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی امریکہ کے خط کا جواب نہیں دیا تاہم جلد ہی مناسب چینل کے ذریعے دیا جائے گا

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ کے خط کا جواب تیار کیا جا رہا ہے اور جلد ہی مناسب چینل کے ذریعے دیا جائے گا۔
انہوں نے زور دیا کہ ہم فوجی دھمکیوں اور پابندیوں کے تحت امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے۔
ہم اس وقت تین یورپی ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم نے مذاکرات کی میز کبھی نہیں چھوڑی۔
یہ بھی پڑھیں : جعفر ایکسپریس حملے کے مبینہ سہولت کار سی ٹی ڈی نے حراست میں لے لئے
انہوں نے کہا کہ ہم آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور فریقین کو حتمی معاہدے پر دستخط کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔
عراقچی نے واضح کیا کہ ایران ملکوں کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے اقتصادی تعاون کی ترقی اور تجارتی راستے کھولنے کی حمایت کرتا ہے۔