اہم ترین خبریںایراندنیا
ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو: دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
عباس عراقچی اور ٹوشیمیتسو موتیگی نے پرامن ایٹمی سرگرمیوں اور سفارت کاری پر زور دیا

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ عباس عراقچی اور ٹوشیمیتسو موتیگی نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب کی جانب سے عید نوروز کی مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تہران اور ٹوکیو کے درمیان دوستانہ تعلقات کے استحکام پر زور دیا۔
بھی پڑھیں: سربراہ انصاراللہ کی جانب سے یمن پر حالیہ امریکی حملوں کا رد عمل آ گیا
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔
فریقین نے ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دونوں اعلیٰ سفارتکاروں نے ایران اور جاپان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔