اہم ترین خبریںایران

دنیا کی کوئی طاقت سپاہ پاسداران کو شکست نہیں دے سکتی: جنرل سلامی

خلیج فارس کے محافظ دلیر پاسداران ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں سپاہ کے سمندری دستے ثابت قدم ہیں: جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ نماز ہماری راہ ہے، جس کی برکت سے دنیا کی کوئی طاقت سپاہ پاسداران انقلاب کو مغلوب نہیں کرسکتی۔

جنرل حسین سلامی، شہید رودکی اوشین شپ بندر عباس میں نماز کے بارے میں سپاہ پاسداران کے دوسرے ملکی اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ خلیج فارس کے محافظ دلیر اور مضبوط دل والے پاسداران ہیں۔ یہ بہادر لوگ مسلمانوں کی عزت اور عظیم ایرانی قوم کے عظمت کے ستون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے، پاراچنار کے مسائل حل کریں گے، کامران ٹیسوری

انہوں نے نماز کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت کا راز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نماز کی برکت سے آج دنیا کی کوئی طاقت سپاہ پاسداران پر غالب آنے کی طاقت نہیں رکھتی کیونکہ نماز ہماری راہ ہے اور سپاہ پاسداران کے تمام شعبوں میں اس کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ سپاہ کے سمندری دستے پورے عزم اور یقین کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاع میں ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے قدرتی آفات اور مشکلات میں عوام کی مدد پر سپاہ کے سمندری دستوں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سپاہ کے اہلکار اللہ پر قوی ایمان کے ذریعے اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، جو عمل کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button