انسانی حقوق پر یورپ اور برطانیہ کا دوہرا معیار قابل مذمت ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی ایئر لائنز پر پابندی، اسرائیلی خلاف ورزیوں پر خاموشی: عباس عراقچی کا یورپ پر الزام

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پیج پر یورپ اور برطانیہ کے متضاد رویے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور دوہرے معیار کا عکاس قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ نے بغیر کسی مستند دستاویزی ثبوت کے ایران پر روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کا الزام عائد کیا اور ایرانی ایئر لائنز اور جہاز رانی پر پابندیاں لگا دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی میڈیا کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ بخوبی جانتا ہے کہ اس کے ہتھیار اور F-35 طیاروں کے پرزے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔ اس کے باوجود برطانیہ بے شرمی سے ان ہتھیاروں کی برآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں بے حیائی عرج پر، پاکستانی تکفیری مولوی خاموش
ایرانی وزیر خارجہ نے سوال اٹھایا کہ برطانیہ کے پاس اپنے اس عمل کا کیا جواز ہے؟ کیا امریکہ اور نیٹو سے تعلقات برقرار رکھنے کا بہانہ کافی ہے؟ عباس عراقچی کے مطابق، یہ رویہ یورپ اور برطانیہ کے دوہرے معیار کو مزید نمایاں کرتا ہے اور انسانی حقوق کی ذمہ داری سے ان کی پہلوتہی کو ظاہر کرتا ہے۔